چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کا عمل جاری

 چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کا عمل جاری

چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کا عمل جاری نوجوانوں کو شرکت کی دعوت،رجسٹریشن کی معاونت کا انتظام کیا گیا

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن  کھیلتا پنجاب   کے تحت چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے جاری اس مثبت سرگرمی میں بھرپور حصہ لیں۔ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، جس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ عام شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

تحصیل سپورٹس آفیسر کوٹ مومن صبا کوثر کے مطابق محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ان کھیلوں میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیوں، سپیشل ایجوکیشن اداروں، دینی مدارس، نان فارمل تعلیمی اداروں اور ٹیوٹا کے طلبہ و طالبات کو شرکت کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقررہ عمر کی شرائط پر پورا اترنے والے عام شہری بھی متعلقہ کھیلوں میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواہش مند کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے سپورٹس دفاتر میں رہنمائی اور رجسٹریشن کی معاونت کا انتظام کیا گیا ہے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...