اقدام قتل کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کو سزائے موت
اقدام قتل کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کو سزائے موت دیگر کو بھی قید وجرمانے کی سزاؤں کا حکم، ضرر کے جرم میں وسیم کو 3 سال قید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کو سزائے موت جبکہ دیگر کو بھی قید وجرمانے کی سزاؤں کا حکم سنا دیا،پولیس کے مطابق تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت معزز عدالت نے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار احمد کو سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ، اقدام قتل اور ضرر کے جرم میں مجرم انور علی کو 11 سال قید بامشقت اور 6 لاکھ روپے ، اقدام قتل اور ضرر کے جرم میں مجرم فرمان کو 17 سال قید اور 26 لاکھ روپے جرمانہ، ضرر کے جرم مجرم ساجد کو 3 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ 26 ہزار روپے جرمانہ، ضرر کے جرم میں وسیم کو 3 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ، ضرر کے جرم میں افتخار کو 2 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگر 18 ملزمان کو ضرر کے جرم میں بھی جرمانہ اور ہرجانہ کی سزا سنا دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments