آن لائن فراڈ:این سی سی اے کی کارروائی، 16ملزم گرفتار

آن لائن فراڈ:این سی سی اے کی  کارروائی، 16ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)این سی سی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر برطانوی شہریوں کو لوٹنے والے 16 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے کوہ نور سٹی کے قریب واقع جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں انٹرنیٹ اور جعل سازی کے ذریعے برطانوی شہریوں کو آن لائن فراڈ کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، کارروائی کے دوران غیر ملکی شہریوں اور کاروباری اداروں کو دھوکہ دینے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے 18 کمپیوٹرز، 3 لیپ ٹاپ، 4 موبائل فونز، پی او ایس مشین اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...