ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں:نورالامین

 ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت میں  مکمل کی جائیں:نورالامین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی)اور سی ایم پیکج کے تحت ترقیاتی سکیموں پر فوکس کرتے ہوئے انہیں مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی سکیموں پر حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں کیونکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے دورہ فیصل آباد کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس کا وزٹ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور سی ایم پیکج کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے بتایا کہ سی ایم پیکج کی ترقیاتی سکیموں پر 70 فیصد سے 90 فیصد تک کام مکمل ہو چکا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر 30 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اعوان چوک گلستان کالونی سائٹ کا بھی دورہ کیا جہاں نگہبانپورہ کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے وہاں بچھائے جانے والے پائپس کی کوالٹی چیک کی اور کہا کہ ترقیاتی سکیموں پر حفاظتی انتظامات ہر صورت مکمل رکھے جائیں۔ 

سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والے پائپس سمیت دیگر تمام میٹریل اعلیٰ کوالٹی کا استعمال کیا جائے ،ترقیاتی سکیموں کی تعمیراتی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ، ان تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق ہر صورت مکمل کرنا لازمی ہے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ فیصل آباد کے سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ان ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہییں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...