مٹھہ ٹوانہ جبی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، چار افراد زخمی

  مٹھہ ٹوانہ جبی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، چار افراد زخمی

مٹھہ ٹوانہ جبی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، چار افراد زخمیریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ایک نوجوان فیصل آباد ریفر

خوشاب (نمائندہ دنیا) مٹھہ ٹوانہ جبی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد وقار ولد محمد اشرف سکنہ جبی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، جبکہ دیگر تین زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...