گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے انتظامیہ متحرک
گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے انتظامیہ متحرکڈپٹی کمشنر کا دریائے جہلم پل پر قائم چیک پوسٹ کا معائنہ، عملے کو نگرانی کی ہدایت
خوشاب (نمائندہ دنیا،) ضلع خوشاب سے آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل کی نگرانی کے لیے دریائے جہلم پل پر محکمہ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے قائم چیک پوسٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے چیکنگ کے طریقہ کار، چیک پوسٹ پر تعینات عملے کی کارکردگی اور نگرانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع خوشاب سے گندم اور آٹا دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے پر عائد پابندی کے حکم نامے پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ چیک پوسٹ پر تعینات عملہ پوری مستعدی سے فرائض انجام دے ، اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments