کمشنر فیصل آباد کا میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹ کا دورہ

 کمشنر فیصل آباد کا میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹ کا دورہ

کمشنر فیصل آباد کا میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹ کا دورہ بجلی کے پولز کی شفٹنگ مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے جھنگ روڈ پر میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹ کا دورہ کیا اور چناب چوک جھنگ روڈ سے منٹگمری بازار راجباہ روڈ تک روٹ سے فیسکو کے پولز کی تیزی سے منتقلی کی ہدایت کی۔انہوں نے فیسکو افسران سے کہا کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بجلی کے پولز کی شفٹنگ کا عمل مکمل کریں تاکہ میٹرو بس پراجیکٹ کا تعمیراتی عمل بلاتعطل جاری رہے ،یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی کے لیے وضع کردہ ٹائم لائنز کے مطابق عمل درآمد جاری ہے ۔کمشنر نے کہا کہ میٹرو روٹس کی زد میں آنے والے 800 سے زائد درختوں کو منتقل کرکے تین مقامات پر قائم آرچرڈز میں ٹرانسپلانٹ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، فیسکو افسران اور میٹرو بس پراجیکٹ کی مقامی انتظامیہ کو مربوط کوآرڈینیشن کے تحت اقدامات کرنے کی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...