گرمی کا خاتمہ ہوا وہاں مچھروں اور مکھیوں کی تعداد میں اضافہ
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) حالیہ بارش کے بعد جہاں گرمی کی شدت کا خاتمہ ہوا وہاں مچھروں اور مکھیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ اور رواں ماہ ہونے والی بارشیں جو مچھروں اور مکھیوں کی افزائش کا سبب بنیں جس نے مچھروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے شہری ان مچھروں کی بہتات کے پیش نظر ملیریا کے مرض میں مبتلا ہونے لگے جن میں بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دی بجلی بند ہوتے ہی مچھر حملہ آوار ہو جاتے ہیں شہری حلقوں نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کہیں یہ مچھر ڈینگی مچھروں کی افزائش کا سبب نہ بن جائیں شہری حلقوں نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر بھر میں سپرے کرایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments