مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش میاں شہباز احمد

 مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام  کی قربانیاں ناقابلِ فراموش  میاں شہباز احمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز احمد نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔۔۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، جب بھارتی افواج نے ریاست جموں و کشمیر میں داخل ہو کر قبضے کی بنیاد رکھی، جس کے بعد سے کشمیری عوام مسلسل مشکلات اور مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔میاں شہباز احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...