مین ہولز کے ڈھکن، رنگز اور سیفٹی نیٹس چرانے کی فوری اطلاع دیں، واسا
میانوالی (نامہ نگار)منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) میانوالی رضوان اکبر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مین ہولز کے ڈھکن، رنگز اور سیفٹی نیٹس چرانے یا انہیں نقصان پہنچانے کی کسی بھی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
انہوں نے کہا کہ واسا شہریوں کی حفاظت کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مین ہولز پر ڈھکن اور سیفٹی نیٹس نصب کر رہا ہے ۔ تاہم رات کے اوقات میں ان کی چوری یا توڑ پھوڑ سے مقامی رہائشیوں اور راہگیروں کی جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ ان حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون ضروری ہے ۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہری ایسی کسی سرگرمی یا کھلے مین ہول اور ٹوٹے یا غائب ڈھکن کی اطلاع واسا ہیلپ لائن 0370-0831334 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کرکے ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments