بجلی کی بندش نے کاروبار مفلوج کرکے رکھ دیا
بجلی کی بندش نے کاروبار مفلوج کرکے رکھ دیاچار چار گھنٹوں کے پرمٹ جاری کرکے طویل بجلی بند رکھنا معمول بن گیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ میں آئے روز گھنٹوں بجلی کی بندش نے کاروباری سرگرمیاں مفلوج کرکے رکھ دیں، واپڈا حکام کی جانب سے چار چار گھنٹوں کے پرمٹ جاری کرکے طویل دورانیے تک بجلی بند رکھنا معمول بن گیا، جس کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا جبکہ تاجروں اور دکانداروں کو کاروباری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھاگٹانوالہ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہنے سے دکانداروں، تاجروں اور دیگر کاروباری افراد کا کام متاثر ہو رہا ہے ، جبکہ گھریلو صارفین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔شہری و کاروباری حلقوں نے واپڈا حکام کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار چار گھنٹوں کے پرمٹ کے نام پر بجلی کی طویل بندش نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیا جائے ، پرمٹ کے دورانیے اور شیڈول سے شہریوں کو بروقت آگاہ کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال اور عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments