مہنگائی سے کاشت کار مالی مشکلات سے دوچار ، منیب سلطان

مہنگائی سے کاشت کار مالی مشکلات سے دوچار ، منیب سلطان

مہنگائی سے کاشت کار مالی مشکلات سے دوچار ، منیب سلطان حکومت زمین داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے زرعی اخراجات، کھاد، بیج، زرعی ادویات، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث زمین دار اور کاشت کار شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ فصلوں کی تیاری پر بھاری اخراجات اٹھانے کے باوجود مناسب معاوضہ نہ ملنے سے کسانوں کے لیے اپنے اخراجات پورے کرنا اور آئندہ فصلوں کی تیاری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ زمین داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ لاکھوں افراد کا روزگار بھی اسی شعبے سے وابستہ ہے ۔ اگر زمین داروں کو درپیش مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو زرعی پیداوار اور کاشت کاری کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کاشت کاروں کو معیاری کھاد، بیج اور زرعی ادویات مناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں، جبکہ ڈیزل اور بجلی کے اخراجات میں کمی کے لیے بھی قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جائے ۔سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے مطالبہ کیا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب معاوضے کا تعین کیا جائے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشت کاروں کو آسان شرائط پر قرضے اور خصوصی مراعات فراہم کی جائیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...