کاشتکاروں کا استحصال ختم اورریلیف فراہم کرنا ہو گا ،افضل چن

 کاشتکاروں کا استحصال ختم اورریلیف فراہم کرنا ہو گا ،افضل چن

کاشتکاروں کا استحصال ختم اورریلیف فراہم کرنا ہو گا ،افضل چنکنو کی قیمت 3200 روپے فی من مقرر ڈیزل کی قیمتوں کے تناسب سے کم

بھیرہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے زمینداروں اور کاشتکاروں کا استحصال ختم کرنا اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ضروری ہے ۔ حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دینے کے ساتھ کسانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے بھی عملی اقدامات کرے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت نے کنو کی قیمت 3200 روپے فی من مقرر کی ہے ، جو یوریا، ڈی اے پی کھاد اور ڈیزل کی قیمتوں کے تناسب سے کم ہے ۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کنو کی مقرر کردہ قیمت سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنائے اور مڈل مین کا کردار ختم کرکے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ دلائے ۔انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل تیار ہو چکی ہے ، لیکن حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تاحال واضح پالیسی سامنے نہیں آئی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کے تحفظات دور کرنے ، فصلوں کی مناسب قیمت یقینی بنانے اور زرعی شعبے کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ کاشتکاروں کو معاشی مشکلات سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...