میانوالی میں پولیو مہم کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر نے قطرے پلائے
میانوالی میں پولیو مہم کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر نے قطرے پلائےپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوحفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں
میانوالی (نامہ نگار)ضلع میانوالی میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی شاہد عباس کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابط افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلائے اور ان کی انگلیوں پر ان مٹ سیاہی کے نشان لگائے ، بچوں اور پولیو ورکرز میں تحائف تقسیم کیئے ۔ اس موقع پر انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ چار روزہ پولیو مہم 2 نومبر سے 5 نومبر 2026 تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران 245427 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائے جائیں گے جس کیلئے مجموعی طور 1401 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور مقامی کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments