جماعت اسلامی میانوالی کے نومنتخب امیر کی تقریب حلف برداری

جماعت اسلامی میانوالی کے نومنتخب امیر کی تقریب حلف برداری

میانوالی (نامہ نگار ) نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

 جس میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، سابق امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد، ارکان ضلعی شوریٰ، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔عبدالوہاب خان نیازی نے آئندہ دو سال کے لیے امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی کے منصب کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق امیر ضلع حافظ جاوید اقبال ساجد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی میں عہدہ نہیں بلکہ ذمہ داری ہوتی ہے ۔

 جماعت اسلامی کا عہدہ کانٹوں کی سیج ہے ۔ ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ ضلع میانوالی میں جماعت اسلامی کو ہر لحاظ سے مضبوط اور فعال بنایا جائے ۔اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے نومنتخب امیر ضلع کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دیں گے ۔امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے اپنے خطاب میں حافظ جاوید اقبال ساجد کی خدمات کو سراہا اور نومنتخب امیر ضلع عبدالوہاب خان نیازی کے لیے خصوصی دعا کی۔دریں اثنا جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری مرحوم امیر العظیم کی حیات و خدمات پر ڈاکٹر طارق سلیم کی تصنیف چراغِ راہ  امیر العظیم کی تقریب پذیرائی بھی منعقد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...