بھلوال سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2ملزم گرفتار
بھلوال (نمائندہ دنیا)بھلوال سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر ایک کلو 80 گرام آئس برآمد کر لی۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سہیل اختر سکھیرا کے احکامات اور ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او بھلوال سٹی حسنات احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وجاہت کے قبضے سے 560 گرام جبکہ شوکت کے قبضے سے 520 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اس طرح دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر ایک کلو 80 گرام آئس برآمد کی گئی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مؤثر قانونی پیروی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments