تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی مبینہ فروخت کا سلسلہ جاری

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی مبینہ فروخت کا سلسلہ جاری

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی مبینہ فروخت کا سلسلہ جاری 15 سے 20 نوجوانوں پر مشتمل گروہ سرگرم ہونے کا انکشاف، کارروائی کا مطالبہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چیمہ کالونی، رحمت پارک اور شادمان کالونی سمیت یونیورسٹی روڈ پر واقع تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی مبینہ کھلے عام فروخت کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اہلِ علاقہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک بااثر شخص کی مبینہ سرپرستی میں 15 سے 20 نوجوانوں پر مشتمل گروہ سرگرم ہے ، جسے تعلیمی اداروں میں آنے جانے اور طلبہ و طالبات تک منشیات پہنچانے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ اس مبینہ نیٹ ورک کے ذریعے نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کیا جا رہا ہے ، جبکہ تعلیمی اداروں کے قریب منشیات کی مبینہ دستیابی نئی نسل کے مستقبل کیلئے تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے ۔اہلِ علاقہ نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ منشیات فروشوں کو ممکنہ پولیس کارروائی کی پیشگی اطلاع مل جاتی ہے ، جس کے باعث ان کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں ہو پاتی۔ان مبینہ سرگرمیوں کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر، ضلعی پولیس حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں، تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...