کسانوں میں گرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کر نے کی تقریب

 کسانوں میں گرین ٹریکٹر کی  چابیاں تقسیم کر نے کی تقریب

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زراعت کے شعبہ میں ترقی کے سلسلہ میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کسانوں میں گرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کر نے کے سلسلہ میں نجی شادی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ تھے جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا نے کی۔تقریب میں 30کسانوں میں گرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ڈائر یکٹر زراعت توسیع سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایا کہ ضلع میانوالی میں گرین ٹریکٹر سکیم فیز4کیلئے 266کسان بذریعہ قرعہ اندازی کا میاب قرار پائے جن میں سے 30 خوش نصیب کسانوں میں میں آج ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کی جارہی ہیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے فی ٹریکٹر ساڑھے سات لاکھ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ پہلے تین مرحلوں میں ضلع میانوالی میں کسانوں کو 530ٹریکٹر سبسڈی پر فراہم کئے جا چکے ہیں اور پانچویں مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تقریب سے مہمان خصوصی ملک فیروز جوئیہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو متی ویژن کے تحت بلا تفریق میرٹ پر کسانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی سبسڈی پر گرین ٹریکٹر فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمیندار اور زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت کا حامل ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اس پر خصوصی فوکس ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...