سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی کے مطالبات کی حمایت کردی
سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی کے مطالبات کی حمایت کردیجماعت اسلامی کے کارکنان کی تاجروں ،طلبہ، نوجوانوں اور سیگر افراد سے بھی ملاقاتیں
میانوالی (نامہ نگار )بن حافظ جی میں جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف دستخطی کیمپ،امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ عبدالوہاب خان نیازی کی خصوصی شرکت، سینکڑوں افراد نے محضرنامہ پر دستخط کرکے جماعت اسلامی کے عوامی مطالبات کی حمایت کردی. اس موقع پر امیرضلع عبدالوہاب خان نیازی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے تاجروں ،طلبہ، نوجوانوں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کیں اور عوامی مطالبات کے حق میں ان کی حمایت حاصل کی. عبدالوہاب خان نیازی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں واحد جماعت اسلامی ہے جو عوام کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے بات کررہی ہے . انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک کامیابی کے قریب ہے ، حکومت جماعت اسلامی کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گی تو جماعت اسلامی کے پاس اسلام آباد مارچ کا آپشن موجود ہے اور ہم اسلام آباد جانے سے ذرا نہیں ہچکچائیں گے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments