اقدام قتل کے 3 ملزم گرفتار، 2400 گرام چرس،اسلحہ برآمد،

 اقدام قتل کے 3 ملزم گرفتار،  2400 گرام چرس،اسلحہ برآمد،

کالاباغ ( نمائندہ دنیا)تھانہ کالاباغ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش اور اقدام قتل کے 03 ملزمان گرفتار، 2400 گرام چرس، مستعملہ وقوعہ اسلحہ برآمد۔

 مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر عمر سعید رانا اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر عبدالوارث سے 2400 گرام چرس برآمد کی۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان محمد آصف اور محمد رحمان کو گرفتار کرکے دوران تفتیش انکشاف پر اسلحہ 2 پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔ دریافت پر ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ کالاباغ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...