ڈاکوؤں نے غریب دکاندار سے 80 ہزار روپے لوٹ لیے
کندیاں(نمائندہ دنیا)دن دیہاڑے مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں کی واردات، غریب دکاندار سے 80 ہزار روپے لوٹ لیے تفصیلات کے مطابق۔۔۔۔۔
پپلاں کے علاقے آغاز ٹاؤن نزد پکی نہر میں دن دیہاڑے دو نامعلوم نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پھاتھی جوئیاں والی بھمب کے دکاندار ملک رئیس الرحمن ولد احمد شیر سے گن پوائنٹ پر 80 ہزار روپے چھین لیے متاثرہ دکاندار سبزی منڈی پپلاں سے اپنی دکان کے لیے سودا لینے جا رہا تھا۔ پپلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments