ایل پی جی کی منصفامہ تقسیم اور شفاف نیلامی کے حکومتی اقدامات خوش آئند، آصف بھا

ایل پی جی کی منصفامہ تقسیم اور  شفاف نیلامی کے حکومتی  اقدامات خوش آئند، آصف بھا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایل پی جی کی منصفامہ تقسیم اور شفاف نیلامی کے حکومتی اقدامات خوش آئند ہے اس سے براہ ر است ایل پی جی کے گھریلوں صارفین کو فائدہ پہنچے گا ۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ حکومت کی نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی کی مجموعی پیدار وار کا صرف دس فیصد حصہ سرکاری کمپنیوں کو دیا جائے گا جبکہ90فیصد ایل پی جی شفاف نیلامی کے ذریعے براہ راست صارفین کو ملے گی، انہوں نے بتایا کہ نیلامی میں گیس تقسیم کرنیوالی ہر کمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ تمام اہل کمپنیوں کو مساوی مواقع مل سکے جبکہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار اور نیلامی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور روزانہ کی سطح پر اس کے اعداد و شمار وزیرِ اعظم کو پیش کیے جائیں گے ملک آصف بھا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو عوام کے مفادات عزیز ہیں اس لئے ہو حکومتی قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...