جوہر آباد کی اندرون شہر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر و توسیع کیلئے کام شروع
خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب شہرکے بعد ضلعی صدر مقام جوہر آباد کے مکینوں کی بھی سنی گئی ، حکومت پنجاب کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جوہر آباد کی اندرون شہر ٹوٹی پھوٹی سڑکات کی تعمیر و توسیع کیلئے کام شروع ہو گیا ۔
سڑکات کی تعمیر و توسیع کیلئے کام کا آغاز خوشاب میانوالی مین شاہراہ پر جہاز چوک سے شروع کیا گیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں جہاز چوک تا میں بائی پاس روڈ براستہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور جہاز چوک تا ڈسٹرکٹ پبلک سکول دو رویہ کارپٹ روڈز بنائے جا رہے ہیں ان دونوں سڑکوں کی تعمیرو توسیع اور تزئین و آرائش کے بعد شہر کی دیگر اہم سڑکات پر مرحلہ وار کام شروع ہو گا ، جوہر آباد کے مکینوں نے شہر کی ڈویلپمنٹ کے کام کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے اور کوالٹی کنٹرول کے معیاربرقرار رکھنے کیلئے پراجیکٹ کی کی موثر مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے ، تاکہ ناقص میٹیریل کی استعمال کا راستہ روکا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments