پاکستان میں میں کم و بیش ساڑھے چار کروڑ افراد مختلف بیمایوں میں مبتلا ،رمضان بھٹی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے مقامی صدر محمد رمضان بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں میں کم و بیش ساڑھے چار کروڑ افراد مختلف بیمایوں میں مبتلا ہیں۔
جبکہ حکومت نے انکے ادراک کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے انھوں نے کہا کہ آر ایچ سی فاروقہ سے 70ہزار کی آبادی مستفید ہوتی رہی ہے مگر بدقسمتی سے گذشتہ کئی ماہ سے ہسپتال میں صبح کے اوقات میں کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں مریضوں کو ڈسپنسر ڈیل کرتے ہیں جومریضوں کو ساہیوال یا سرگودھا ریفر کرنے کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انھوں نے کہا ایمرجنسی کے مریض کے لئے ہسپتال میں کوئی دوائی دستیاب نہیں جبکہ پنجاب کی ترقی کے دعوں سے اخبارات بھرے پڑے ہیں انھوں نے ہسپتال میں ڈاکٹر اور ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments