استاد رانا عمر حیات ساجد کی اہلیہ انتقال کر گئیں
بھیرہ(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ کے استاد رانا عمر حیات ساجد کی اہلیہ عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئیں۔ مرحومہ گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ کے سابق استاد رانا محمد حیات مرحوم کی بہو تھیں۔
ان کی نماز جنازہ گنج منڈی بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں سابق سٹی ناظمین عزیز الحق پراچہ، حاجی شیخ شوکت علی صراف، سابق رکن ضلع کونسل راجہ مجاہد علی خان بکھر، پاکستان پیپلز پارٹی بھیرہ کے صدر چوہدری طارق امیر، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے اراکین چوہدری محمد اجمل گوندل چوہدری محمد اکمل گوندل، احتشام الحق پراچہ، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں، محکمہ تعلیم سے وابستہ شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments