علامہ اقبالؒ نے خودی، خودداری اور آزادی کا شعور بیدار کیا، مقررین

 علامہ اقبالؒ نے خودی، خودداری اور  آزادی کا شعور بیدار کیا، مقررین

بھیرہ(نامہ نگار)مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں بھیرہ پریس کلب کے ابو شاہین فاروقی ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ اقبالؒ کی قومی، ملی، فکری اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم مفکر، فلسفی اور شاعر تھے ، جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، خودداری، اتحاد، عمل اور آزادی کا شعور بیدار کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے نوجوان نسل کو شاہین کی بلند پروازی، خود اعتمادی، بلند حوصلگی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔ ان کا تصور پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے قیام کی فکری بنیاد بنا، جس کے نتیجے میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...