ہسپتالوں کی ری ویپمنگ کے جاری منصوبوں کیلئے 66کروڑ11لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویپمنگ کے جاری منصوبوں کیلئے 66کروڑ11لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کر دی۔
نوٹیفکیشن کیمطابق متذکرہ فنڈز ہیلتھ اتھارٹیوں کے مشترکہ اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے ہیں جن میں سے ضلع سرگودھا کو 2کروڑ 72لاکھ اور بھکر کو 4کروڑ25لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments