ٹرانسپورٹر تاحال من مانے کرائے وصول کر رہے ، شہری

ٹرانسپورٹر تاحال من مانے  کرائے وصول کر رہے ، شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں اورٹرانسپورٹر تاحال من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد سرگودھا اور گردونواح کے تمام روٹوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایہ روز بروز اضافہ اور من مانیاں باعث تشویش بن چکی ہیں، یہی نہیں وی آئی پی سروس کے نام پرجہاں مسافروں سے بے دریغ لوٹ مار جاری ہے وہاں متعلقہ روٹوں پر انہیں پریشان کرنا بھی معمول ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام کو ٹرانسپورٹروں کی من مانیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...