عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ،وکیل

 عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ،وکیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 79 جنوبی چوکیرہ کی سات کنال 12 مرلے اراضی کے تنازعے پر متاثرہ فریق کے وکیل رفعت انصار ملک ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔

 بخت بھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرنا مبینہ طور پر عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے اور شریف شہریوں کا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش ہے ،خاتون کو 2003ء میں طلاق دی گئی تھی اور تقریباً 21 سال بعد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ سامنے آنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے ،اور پولیس تفتیش و عدالتی کارروائی میں خاتون کا دعویٰ تسلیم نہیں کیا گیا۔ رفعت انصار ملک ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ معاملے کو سوشل میڈیا پر الزامات کی بجائے متعلقہ قانونی فورمز پر دستاویزی شواہد کے ذریعے حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...