جماعت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحفظِ حرمین شریفین کے حوالے سے جماعت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کا مشترکہ اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت مرکزی امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کی۔
جلاس میں حرمین شریفین کے تقدس، حرمت اور تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ دینی و ملی ذمہ داری ہے ، جس کے لیے عالم اسلام میں اتحاد، یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ شرکاء اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے لیے عقیدت و محبت کا مرکز اور امت مسلمہ کا عظیم روحانی سرمایہ ہیں، ان کے تقدس اور احترام کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments