ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے میٹریل پہنچ گیا

ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے میٹریل پہنچ گیا

ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے میٹریل پہنچ گیا دونوں اطراف ٹف ٹائلز نکاسی کے نالے بنیں گے ، لائٹس لگائی جائیں گی

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ میں سات کروڑ روپے کی گرانٹ سے ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے میٹریل پہنچ گیا ہے ٹھیکیدار نے پرانے روڈ کو اکھاڑنا شروع کر دیا ہے ۔ضلعی حکومت کی فنڈنگ اور مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر عبد المجید خان خنان خیل کی کوششوں سے کلورکوٹ کی اہم شاہراہ ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے سات کروڑ روپے کی فنڈنگ سے ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے روڈ کو تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے پتھر بجری سمیت دوسرا میٹریل پہنچا دیا ہے اور پہلے مرحلے میں ریلوے اسٹیشن روڈ کے پرانے روڈ پر ہل چلا کر اسکو اکھاڑنا شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق مین بازار سے لیکر بھکر روڈ تک اس استیشن روڈ پر کارپٹ روڈ بنے گا روڈ کے دونوں اطراف ٹف ٹائلز نکاسی کے نالے بنیں گے اور لائٹس لگائی جائیں گی۔شہریوں نے کلورکوٹ شہر کی اس اہم داخلی سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز کے اجراء منظوری پر مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر اور ڈی سی بھکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ اس شاہراہ کی تعمیر سے کلورکوٹ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور شہر انے جانے والوں کو بڑی سہولت میسر ائے گی اور شہر ترقی کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...