فکرِ اقبال نے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا:آصف رضا
فکرِ اقبال نے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا:آصف رضا شاعرِ مشرق کی شاعری میں حضور نبی کریم ؐسے والہانہ عشق کا درس ملتا ہے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فکرِ اقبال نے قوم کو آزادی کے جذبے سے آراستہ کیا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے برصغیر کے مسلمانوں میں تربیت اور شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ فکرِ اقبال ہمیں مستقل اور طویل جدوجہد کا درس دیتی ہے ۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات پوری قوم کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔ شاعرِ مشرق علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری میں حضور نبی کریم ﷺ سے والہانہ عشق کا درس ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے NA-100 کے زیرِ اہتمام شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ ولادت کے موقع پر منعقدہ کیک کٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بقا فکرِ اقبال میں مضمر ہے ۔ مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے نظریات کو پروان چڑھانا پاکستان سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے ۔ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے آسائش طلب زندگی کو قوموں کی موت قرار دیا۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے پُرامن سیاسی برداشت اور بھائی چارے سے مزین پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ ڈاکٹر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے امتِ مسلمہ کے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروایا۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے سوئی ہوئی امت کو جگایا اور مسلمانانِ ہند میں انقلاب برپا کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments