مقدمے کی پیروی کرنے پر گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد

مقدمے کی پیروی کرنے پر گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد

مقدمے کی پیروی کرنے پر گھر میں گھس کر خواتین پر تشددسیف الرحمان اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا ملز موں نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمے کی پیروی کرنے پر مخالفین نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں سیف الرحمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے سابقہ مقدمے کی پیروی کرنے کی رنجش میں گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران کی قیمتی گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...