علامہ اقبال کا فلسفہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ :اعجاز چودھری
علامہ اقبال کا فلسفہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ :اعجاز چودھری نو جو ان اقبال کی میراث کو محض الفاظ میں نہیں بلکہ عمل کے ذریعے زندہ رکھیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایک ایسے معاشرے کا خواب دیکھا تھا جہاں انصاف، مساوات اور اتحاد بنیادی اقدار ہوں۔ علامہ اقبال کی فکری اور نظریاتی رہنمائی نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور اور بیداری بخشی اور ان کی فکر آج بھی ہمارے ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور نوجوان نسل پر زور دیا کہ اقبال کی میراث کو محض الفاظ میں نہیں بلکہ عمل کے ذریعے زندہ رکھیں اور ایسے معاشرے کو فروغ دیں جس کی بنیاد رواداری، دیانت داری اور ترقی پر ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقبال کے خواب کو اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنا کر ایک ایسے پاکستان کے قیام کے لیے کوشش کرنی چاہیے جو ان کے تصور کردہ انصاف، امن اور مساوات کے اصولوں کی عکاسی کرتا ہو۔ اقبال کا وژن نہ صرف ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لیے تھا بلکہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے بھی تھا جو ہمدردی، بہادری اور ترقی جیسی خصوصیات کا حامل ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments