حکومت پنجاب اگلے دو سالوں میں 500 منی ڈیم بنائے گی
حکومت پنجاب اگلے دو سالوں میں 500 منی ڈیم بنائے گی اضلاع میں میانوالی ، تلہ گنگ ، چکوال ، اٹک ، راولپنڈی ، تونسہ ، جہلم ڈی جی خان شامل
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی سمیت پنجاب کے 8 اضلاع کے بارانی علاقوں میں حکومت پنجاب اگلے دو سالوں میں 500 منی ڈیم بنائے گی ان اضلاع میں میانوالی ، تلہ گنگ ، چکوال ، اٹک ، راولپنڈی ، تونسہ ، جہلم ڈی جی خان شامل ہیں جن کی تعمیر کے سلسلہ میں ادارہ رحمان حبیب کنسلٹنٹ پرائیویٹ لاہور اور محکمہ ذراعت پنجاب میں معاہدہ اور دستخط ہو چکے ہیں اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ ان منی ڈیمز کے ساتھ شمسی توانائی سے چلنے والے قطرات نظام آبپاشی بھی نصب کیئے جائیں گے تاکہ بارانی علاقوں میں پانی کی بچت ہو سکے اور کم سے کم پانی استعمال ہو کر پیداوار زیادہ ملے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments