سموگ بچے ،بوڑھے ،کھانسی،نزلہ و دیگر بیماریوں کا شکار
سموگ بچے ،بوڑھے ،کھانسی،نزلہ و دیگر بیماریوں کا شکار مریم نواز تعلیمی اداروں میں سموگ کے پیش نظر فوری تعطیلات کا اعلان کریں، والدین
موچھ(نمائندہ دنیا)سموگ نے پورے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔بچے ،جوان اور بوڑھے سر درد،گلے کی خراش، کھانسی، نزلہ،زکام،آنکھوں کی جلن و دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔فوری طور پر طلباء و طالبات کی صحت کا خیال کرتے ہوئے چھٹیوں کا اعلان کرنے کی بجائے دیگر تمام انتظامی معاملات ٹھپ کر کے اے سیز سے تعلیمی اداروں کی صفائی و دیگر معاملات کی چیکنگ پنجاب حکومت کے لیئے سوالیہ نشان ہے ۔اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید الجھا دیئے گئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ تعلیمی اداروں میں سموگ کے پیش نظر فوری تعطیلات کا اعلان کریں۔نیز فیلڈ اساتذہ کے ذمے تمام تر سلیبس و تدریسی نظام لگائیں۔ہر تعلیمی میں خاکروب آنے تک صفائی،ستھرائی کے ٹوپی ڈرامے کا خاتمہ کیا جائے ۔سماجی شخصیات و والدین امیر عبد اللہ خان،احسان اللہ خان،سید ظل قدوس،ملک رفیع اللہ،مدثر خان،حفیظ اللہ نیازی،سید دوست علی،شیر زمان خان و دیگر کا اصلاح احوال کا مطالبہ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments