اقبال کا تصورِ خودی خودشناسی، جدوجہد ہے :سینیٹر سردار خلیل طاہر

اقبال کا تصورِ خودی خودشناسی، جدوجہد ہے :سینیٹر سردار خلیل طاہر

اقبال کا تصورِ خودی خودشناسی، جدوجہد ہے :سینیٹر سردار خلیل طاہر شاعرِ مشرق کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے فکری صلاحیتوں کو فروغ دیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) مینارٹیز ونگ کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا تصورِ خودی افراد اور قوموں کو خودشناسی، بامقصد جدوجہد اور روحانی آزادی کے ذریعے اپنی تقدیر بدلنے کا درس دیتا ہے ۔ یومِ اقبال کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ شاعرِ مشرق کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی فکری صلاحیتوں، خود اعتمادی اور قومی خودداری کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے حقوق کے شعور اور اپنی تقدیر خود بنانے کی طاقت کا احساس دلایا۔ ان کے مطابق اقبال نے ایسی مساوی معاشرت کا تصور پیش کیا جہاں دولت، مراعات اور خاندانی حیثیت کسی فرد کی قدر یا ترقی کے مواقع کا تعین نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اقبال کا تصورِ خودی علم، محنت، جرأت اور مضبوط کردار کے ذریعے ایک بااعتماد اور ذمہ دار شخصیت کی تشکیل کا درس دیتا ہے ۔ اقبال کا پیغام صرف برصغیر کے مسلمانوں تک محدود نہیں تھا بلکہ اس میں آزادی، مساوات اور خودداری کی وسیع تر انسانی جدوجہد بھی شامل تھی۔ ان کے مطابق پاکستان کو تعلیم، سائنسی ترقی، علاقائی تعاون اور امن کے ذریعے ایشیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...