غلہ منڈی میں کوڑا کرکٹ کی جگہ اقبال سپورٹس ایرینا میں تبدیل

 غلہ منڈی میں کوڑا کرکٹ کی جگہ اقبال سپورٹس ایرینا میں تبدیل

غلہ منڈی میں کوڑا کرکٹ کی جگہ اقبال سپورٹس ایرینا میں تبدیل یومِ اقبال کی مناسبت سے کرکٹ اور بیڈمنٹن کے نمائشی میچز کا بھی انعقاد کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود اور شہری سہولیات کی بہتری کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ذاتی دلچسپی اور میونسپل کارپوریشن کی کاوشوں سے غلہ منڈی میں کوڑا کرکٹ کے لیے استعمال ہونے والی جگہ کو جدید سہولیات سے آراستہ علامہ اقبال سپورٹس ایرینا میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے آج یومِ اقبال کے موقع پر سپورٹس ایرینا کا باقاعدہ افتتاح کیا،افتتاح کے موقع پر یومِ اقبال کی مناسبت سے کرکٹ اور بیڈمنٹن کے نمائشی میچز کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ سپورٹس ایرینا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے فلڈ لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ پارکنگ، واش رومز اور فیملیز کے بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ بھی فراہم کی گئی ہے ، تاکہ شہری بالخصوص نوجوان اور خاندان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی خصوصی دلچسپی سے میونسپل کارپوریشن نے ایک عرصے سے کوڑا کرکٹ کے لیے استعمال ہونے والی جگہ کو کھیلوں کے ایک فعال مرکز میں تبدیل کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...