بیشتر یونین کونسلوں میں یونین سیکرٹریز اورنائب قاصد کی قلت

بیشتر یونین کونسلوں میں یونین سیکرٹریز اورنائب قاصد کی قلت

بیشتر یونین کونسلوں میں یونین سیکرٹریز اورنائب قاصد کی قلت عوام کو شدید دشواری کا سامنا ،یو سیز سیکرٹری دو تین جگہ ڈیوٹی دینے پر مجبور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کی بیشتر یونین کونسلوں میں یونین سیکرٹریز اورنائب قاصد کی قلت کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے یو سیز سیکرٹری دو تین یونین کونسلوں مین ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں ذرائع کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح ضلع سرگودھا کی 186یونین کونسلوں کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 54اور156نائب قاصد ہیں جبکہ چند یونین کونسلوں کے چارج بلدیہ اور ضلع کونسل کے ملازمین کودیئے گئے ہیں عملہ کی شدید کمی کی وجہ سے عوام کو پیدائش اموات میرج اور طلاق موثر سرٹیفیکٹ کے حصول میں یونین کونسلوں کے دفتر چکر لگانا پڑتے ہیں لوکل گورنمنٹ حکام کاکہنا ہے کہ کئی سالوں سے بھرتی نہ ہونے اور ملازمین کے آئے روز ریٹائر ہونے سے عملہ کی شدید کمی ہونے سے ان کونسلوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ذرائع کے مطابق ملازمین کی کمی کی وجہ سے یونین سیکریٹریز سی ڈی اورٹیکنیکل کی پوسٹیں حکومت نے ختم کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...