جوھرآباد میں تقریب تکمیل حفظ قرآن مجید

 جوھرآباد میں تقریب  تکمیل حفظ قرآن مجید

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جامعہ ربانیہ فیض العلوم شوگرملز روڈ بلاک29جوھرآباد میں تقریب تکمیل حفظ قرآن مجید زیر نگرانی مذہبی وسماجی شخصیت قاری عبد الباسط اعوان منعقد ہوئی۔

 جس میں مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سینٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب سے وفاق مدارس العربیہ پاکستان کے ضلعی مسؤل استاد العلماحضرت مولانا عبد الجبار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جامعہ ربانیہ فیض العلوم کے بانی استاذ القراستاذ العلما ومجاہد ختم نبوت حضرت مولانا قاری محمد امین ربانی ؒ کی دینی و تدریسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مولانا قاری محمد امین ربانی نے اپنی زندگی دین اسلام وختم نبوت کے لیے وقف کر رکھی تھی آج وہ ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی روشن تعلیمات آج بھی زندہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...