آٹے کی قیمت میں اضافہ نے دو وقت کی روٹی کا حصول دشوار بنا دیا ،عوامی حلقے
خوشاب(نمائندہ دُنیا) اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ جانے سے فلور ملوں کے مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر کے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول دشوار بنا دیا ۔
عوامی حلقوں کے مطابق یہ صورتحال حکومت کی غلط زرعی پالیسی کے سبب پیدا ہوئی ، گزشتہ سال گندم کے پیداورای سیزن میں سرکاری سطح پر کسانوں سے گندم کی برائے نام خریداری کی گئی جس کی وجہ سے نہ صرف کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ب،کہ گندم کے سرکاری گودام بھی خالی رہ گئے ۔ کسانوں نے مجبوراً پراوپن سیکٹر میں اونے پونے گندم فروخت کر اپنے اخراجات پورے کئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ زیادہ تر گندم ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں میں منتقل ہو گئی ،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments