ستھراپنجاب کے ٹرک اور ڈمپر گزارنے سے نہری پشتے متاثر، شگاف پڑنا شروع

ستھراپنجاب کے ٹرک اور ڈمپر گزارنے سے نہری پشتے متاثر، شگاف پڑنا شروع

نقصان زدہ حصے کی مرمت پر 10لاکھ روپے لاگت آئے گی،تمام بھاری گاڑیوں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ کسی بھی مائنر کو غیر مجاز مقام سے عبور نہ کریں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کی بھاری گاڑیوں کی مبینہ غیر قانونی آمدورفت نے سرگودھا میں نہری نظام کو شدید نقصان پہنچنے لگا، غیر مجاز طور پر ٹرک اور ڈمپر گزارنے کے نتیجے میں نہری پشتے متاثر ہونے اور شگاف پڑنا شروع ہو گئے ،جس سے قومی و سرکاری املاک کو خطیر نقصان پہنچ رہا ہے ، محکمہ انہار سرگودھا ڈویژن کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ ستھرا پنجاب منصوبے کے عملے نے غیر مجاز طور پرنہر لوئر جہلم کی ڈسٹری بیوٹری RD-03 اور RD-04 کے درمیانی پشتے سے بھاری ٹرک اور ڈمپر گزارے ، جس کے باعث نہری پشتے کو شدید نقصان پہنچا، متعلقہ سب انجینئر کی رپورٹ کی روشنی میں محکمہ انہار نے اس واقعے کو سنگین غفلت اور غیر مجاز سرگرمی قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ نقصان زدہ حصے کی مرمت اور بحالی پر ابتدائی طور پر تقریباً 10 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور متعلقہ عملے کو مزید نقصان پہنچانے سے روک دیا گیا ہے ۔ محکمہ انہار نے سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کے ذمہ دار افسران اور ڈرائیوروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے ، مرمت کے اصل اخراجات ذمہ دار افراد یا متعلقہ ایجنسی سے وصول کرکے محکمہ انہار میں جمع کروائے جائیں اور ستھرا پنجاب کی تمام بھاری گاڑیوں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ کسی بھی ڈسٹری بیوٹری یا مائنر کو غیر مجاز مقام سے عبور نہ کریں۔ بلکہ صرف منظور شدہ سڑکوں اور مخصوص پلوں کو استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...