7 مبینہ منشیات فروش گرفتار، 2 کلو 760 گرام چرس برآمد

 7 مبینہ منشیات فروش گرفتار، 2 کلو 760 گرام چرس برآمد

پانچ ملزم گرفتار ، ظفر کے قبضے سے ایک کلو 390 گرام چرس کر لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، مختلف کارروائیوں کے دوران 7 مبینہ منشیات فروش گرفتار، مجموعی طور پر 2 کلو 760 گرام چرس اور 240 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ریحان کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک کلو 320 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید اسد حیات بھوانہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں ظفر کے قبضے سے ایک کلو 390 گرام چرس جبکہ تصور، زاہد، آفتاب اور بلال کے قبضے سے مجموعی طور پر 240 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ادھر کوٹ مومن پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اختر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...