غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا
بجلی کی بندش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور شیڈول لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ شدید گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش سے گھریلو صارفین، دکاندار، تاجر اور کاروباری طبقہ پریشان ہو کر رہ گیا ہے ، گھروں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی تعطل کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شیڈول لوڈشیڈنگ کے علاوہ اچانک بجلی بند کر دی جاتی ہے جس سے پہلے سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ، بجلی کی فراہمی کا مقررہ شیڈول یقینی بنایا جائے اور عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments