پیرا کے پراسیکیوٹرز کے وفد کا ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سرگودھا کا دورہ

 پیرا کے پراسیکیوٹرز کے وفد کا ڈسٹرکٹ  پبلک پراسیکیوٹر آفس سرگودھا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے پراسیکیوٹرز کے وفد نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک عامر شہزاد سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران مختلف قانونی امور، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، ادارہ جاتی تعاون اور پراسیکیوشن کے شعبے میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیرا کے پراسیکیوٹرز نے کہا کہ چونکہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ایک نیا قائم شدہ ادارہ ہے ، اس لیے پراسیکیوشن کے شعبے میں تجربہ کار افسران کی رہنمائی اور عملی تجربات سے استفادہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ علم و مہارت میں اضافے اور استعداد کار بہتر بنانے کے لیے تربیتی نشستوں کے انعقاد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...