1090روپے والے دس کلو آٹے کے تھیلے کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومتی ہدایت پر 1090روپے والے دس کلو آٹے کے تھیلے کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور فوڈ اتھارٹی افسران کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اورکہا گیاہے کہ وہ آٹے کے معیار کو چیک کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ذرائع کے مطابق جو فلور مل اور آٹا چکیاں غیر معیاری آٹا تیار کرکے فروخت کررہی ہیں انہیں فوری سیل کرنے کے ساتھ ساتھ گندم کا کوٹا بھی بند کردیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments