موچھ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 2 ہزار 400 گرام چرس برآمد
موچھ (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر موچھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 ہزار 400 گرام چرس برآمد کر لی
۔ایس ایچ او تھانہ موچھ سب انسپکٹر آصف سلطان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دورانِ چیکنگ شاکر حسین ولد عطاء اللہ سکنہ داؤدخیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2400 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ موچھ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments