موسم سرما میں چوری کی وارداتیں بڑھ جاتیں ، شہری اختیاط کریں ، پولیس

موسم سرما میں چوری کی وارداتیں بڑھ  جاتیں ، شہری اختیاط کریں ، پولیس

داؤدخیل(نماندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل عرفان نیازی نے کہا ہے کہ موسم سرما میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ چوری کی وارداتوں کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔۔۔

 ان دنوں ٹرانسفارمر چوری کرنے والے عناصر بھی متحرک ہو جاتے ہیں اور چور ڈکیت بھی وارداتیں شروع کر دیتے ہیں لہٰذا شہری خصوصی احتیاط کریں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اگر کسی محلے یا علاقے میں بجلی شیڈول کے برعکس بند ہو تو ٹرانسفارمر کے قریبی رہائشی فوری طور پر اس کی صورتحال چیک کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ چوری کی بروقت نشاندہی کی جا سکے ۔ جب کہ رات کو محلے والے بھی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اگر کوئی بھی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو فوری تھانہ داؤدخیل اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کر کے ان کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ،رابطہ نمبر03461740316 پر فوری اطلاع دے سکتے ہیں انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں، مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...