اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا چارج سنبھالتے ہی فیلڈ وزٹس کا آغاز
فیملی پارک میں بیٹھنے کے مناسب انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال حافظ محمد زنیر نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی فیلڈ وزٹس کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے پہلے روز صبح فیملی پارک بھلوال کا دورہ کیا اور پارک میں شہریوں، بالخصوص فیملیز اور صبح کی سیر کے لیے آنے والے افراد کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فیملی پارک میں صفائی، خوبصورتی، بیٹھنے کے مناسب انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشگوار اور محفوظ ماحول میں وقت گزار سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن کا بھی معائینہ کیا اور متعلقہ عملے سے بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے ، گلی محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کی صفائی برقرار رکھنے اور صفائی کے عمل میں تسلسل لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو تاکید کی کہ صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں متحرک رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments