گورنر خیبرپختونخوا سے اسد خان شادی خیل کی ملاقات

 گورنر خیبرپختونخوا سے اسد خان شادی خیل کی ملاقات

جنوبی اضلاع میں صنعتی زون کے قیام اور کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

کندیاں (نمائندہ دنیا)گورنر خیبرپختونخوا سے اسد خان شادی خیل کی ملاقات، جنوبی اضلاع میں صنعتی زون کے قیام اور کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال۔تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری شخصیت، جی آر سی کمپنی کے ڈائریکٹر، نوجوان نیزہ باز اور کار ریسر اسد خان شادی خیل نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی ترقی، سماجی مسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔ اسد خان شادی خیل نے سی پیک کے تحت جنوبی اضلاع، بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان، میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں صنعتی زون قائم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صنعتی ترقی کے ساتھ مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے گورنر فیصل کریم کنڈی نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...